پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا کی حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ پر دوسرا سنو سپورٹس اور کلچرل فیسٹیول آج 25 فروری سے شروع ہوگا ،تین روزہ فیسٹول کے لئے تمام انتظامات مکمل کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس عرفان علی خان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ لطیف خان۔ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔
گبین جبہ سنو فیسٹیول 25سے 27 فروری تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں سرمائی کھیلوں خصوصا سکی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک پرفارمینس بھی کئے جائیں گے۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ہر شام کو فیسٹیول کا اختتام میوزک نائٹ پرفارمینس پر ہوگا جبکہ علاقائی ثقافت کو اجا گر کرنے کے حوالے سے رنگارنگ پروگرامز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ فیسٹیول میں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
جسمیں بچوں کے لئے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہیجنید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں اس خطے کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ گبین جبہ جیسے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سیاح آ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ کالام فیسٹیول کے بعد ماہ رواں میں یہ دوسرا بڑا فیسٹیول ہوگا جس میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کرائے جائیں گے۔ جنید خان نے کہا کہ فیسٹیول میںجوڈو ، ووشو ، سکی ، ٹیگ بال، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، ماس ریسلنگ اور آرچری کے علاوہ فوڈ سٹالز، روایتی سٹالز، فوڈ کورٹ، بچوں کے کھیل، آئس ویلج، خٹک ڈانس، رباب، کیلاشی، ڈرامہ اور روایتی گیت شامل ہوں گے۔ وزیر اعلی کی خواہش پر اس سال بھی فیسٹول کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…