Categories: Sports

گورنر گولڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آئی سی ایم ایس کلب کو شکست کا سامنا

پشاور(محمد سعد سے)صوبائی دارالحکومت میں جاری 30ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک بڑا اپ سیٹ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن آئی سی ایم ایس کی ٹیم انتہائی غیر متوقع طور پر مد مقابل اباسین کرکٹ کلب کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میچ کی خاص بات اباسین کے آفتاب کی شاندار بیٹنگ رہی جنہوں نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اباسین کرکٹ کلب نے جم خانہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176رنز بنائے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔آفتاب نے 82رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک بہترین ہدف دینے میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ ان کے علاوہ شمس نے 44 رنز سکور کئے۔ آئی سی ایم ایس کی جانب سے عثمان نے 43رنز کے عوض 3،جبران خان نے 23رنز دے کر 2جبکہ عزیز اللہ نے 33رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب میں شامل تجربہ کار بیٹسمینوں کی موجودگی یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ آئی سی ایم ایس مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کر لے گی تاہم عبید ابراہیم کے آؤٹ ہونے کے بعد یہ ہدف ان کی ٹیم کے مشکل بن گیا۔ عبید ابراہیم 59کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ان کے علاوہ محمد سرور نے 42اور شیراز صافی نے 21رنز بنائے۔مقررہ اوورز میں آئی سی ایم ایس کلب کی ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنا سکی اور یوں اباسین کرکٹ کلب نے میچ 8رنز سے جیت لیا۔اباسین کلب کی جانب سے ثاقب جمیل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 36رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔یاسین اور صادق آفریدی نے دو دو جبکہ اویس نے ایک وکٹ حاصل کی۔تنویر احمد اور خرم شہزاد نے امپائرز جبکہ ندیم اختر نے سکورر کے فرایض انجام دئیے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago