Categories: Sports

گورنر گولڈ کپ میںایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک سپورٹس کو شکست

پشاور(محمد سعد سے)30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ہے آئی سی ایم کرکٹ کلب کی غیر متوقع شکست کے بعد اپ سیٹ نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ہینکرز کرکٹ کلب نے اباسین کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر د یاجبکہ جان برادرز نے ٹورنامنٹ کے بڑے اپ سیٹ میں ملک سپورٹس کرکٹ کلب کی ٹیم کو ہرا دیا۔جان برادرز کرکٹ کلب کے خلاف ملک سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔عارف شاہ نے شاندار 71 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ان کے علاوہ زاہ زیب نے27 اور بدرالدین نے 20رنز سکور کئے۔جان برادرز کی جانب سے وقار وزیر نے 23رنز کے عوض2 ، زاکر صافی نے24 رنز دے کر2 جبکہ منیر اور زبیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں جان برادرز نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔ ان کی جانب سے نبی گل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65جبکہ نثار آفریدی نے51 رنز سکور کئے،وقار وزیر نے27 رنز بنائے۔ملک سپورٹس کی جانب سے فواد خان نے3 جبکہ ساجد خان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں ہینکرز کرکٹ کلب نے اباسین کرکٹ کلب کو25 رنز سے شکست دے دی۔ہینکرزکلب نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 153 رنز بنائے۔ان کی جانب سے صاحبزادہ عبداللہ نے 38 ، صاحبزادہ فرحان نے37 ،نیاز نے29 اور عمر اسلام نے21 رنز بنائے۔اباسین کی جانب سے سجاد ہاشمی نے3 جبکہ نظار اور زوہیب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اباسین کرکٹ کلب کی پوری
ٹیم 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔۔عرفان37، فرحان25 اور زوان حکمت23 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ ہیکرز کلب کی جانب سے عاقب نے تین جبکہ زوہیب اور نظار خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Recent Posts

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

5 hours ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

13 hours ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

15 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

24 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

2 days ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

2 days ago