Categories: Sports

آل پاکستان جشن آزادی سائیکل ریس خیبر پختونخوا کے یوسف نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان جشن آزادی سائیکل ریس خیبر پختونخوا کے یوسف نے جیت لی، انہوں نے مقررہ 32 کلومیٹر فاصلہ ایک گھنٹے، 34 منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کیا، خیبر پختونخوا کے ساجد علی نے دوسری، فاروق نے تیسری، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے صدیق اللہ نے چوتھی، پنجاب کے شکیل نے چوتھی اور عبداللہ ن چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سائیکلسٹس شریک ہوئے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ ا باد تا نتھیا گلی سائیکل ریس کا افتتاح ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن اویس نیاز نے کیا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری نثار احمد،خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد علی، ٹیکنیکل آفیشلز مراد علی، سرمد شباب، رشید، طارق بلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 10 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد بارش شروع ہوگئی جس سے کھلاڑیوں کی رفتار متاثر ہوئی ۔ اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر سیاحت ومحنت شوکت یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب، جی ڈی اے اور ایبٹ آباد پولیس کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

5 hours ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

13 hours ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

14 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

24 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

2 days ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

2 days ago