پشاور( سپورٹس رپورٹر)شاہ جمخانہ کرکٹ کلب نے پمز کلب کوسات وکٹوں سے ہرا کر شمع جشن آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، قیصرسلیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز، محمد زبیر کو بائولر، ثاقب احمد کو وکٹ کیپر اور محمد رمضان بنوری کو بہترین آل رائونڈر قرار دیا گیا، مہمان خصوصی قاری سیف اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کوچ عرفان سلیم، فضل اکبر شاہ اور حنیف شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فائنل میں پمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 94 بنائے، محمد عدنان 28، جمال خان 18 اور طلا شاہ 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہ جمخانہ کلب کی جانب سے عبداللہ، محمد زبیر، حسین اور علی خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں شاہ جمخانہ کلب نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ مراد اللہ نے 18، محمد سلمان نے 18 اور محمد شعیب نے 24 رنز بنائے، پمز کلب کی جانب سے سحر حسین دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…