Categories: Sports

پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کا بڑا فیصلہ

پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کا بڑا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر اجلاس، بڑے فیصلے

پشاور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر کور ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، قومی سلامتی کے مشیر، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول  عسکری حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میچز کی میزبانی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور انتظامی منصوبہ بندی کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔

اجلاس کے اہم فیصلے

مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ

یہ ماڈل خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا

ان اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور عسکری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں خصوصی ذیلی کمیٹی ماہانہ بنیاد پر جائزہ اجلاس کرے گی

غیر قانونی سم کارڈز، دھماکا خیز مواد، اور بھتہ خوری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مرحلہ وار پروفائلنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی

پی ایس ایل کے لیے پشاور کی میزبانی: خوش آئند پیش رفت

سکیورٹی اقدامات میں تیزی اور موثر انتظامی منصوبہ بندی کے بعد پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کے فیصلے کو شائقین کرکٹ کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Publisher

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago