Categories: Sports

چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ باچا خان وائٹ نے جیت لیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)باچا خان وائٹ ہاکی کلب نے باچا خان ہاکی کلب کودو صفر سے شکست دیکر چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب بنوں ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔تحصیل ممبر ملک شکیل خان مہمان خصوصی تھے۔ ریجنل سپورٹس افسر سوات کاشف فرحان، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر حبیب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس، سیکرٹری عظیم باچا، کوچ برکت علی، سابق سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن رفیع اللہ اور عرفان جاوید بھی موجود تھے۔قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں باچا خان وائٹ کے سمیع اللہ نے 14ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی 58ویں منٹ میں جمیل بوستان نے گول کرتے ہوئے برتری دو صفر کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ باچا خان کلب کے کھلاڑیوں نے کئی مواقع ضائع کئے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago