Categories: Sports

پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپٔن شپ اختتام پذیر ہو گئی

پشاور )سپورٹس رپورٹر( حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں پشاور گرین اور پشاور بلیو کے علاوہ ضلع خیبر’ چارسدہ’ نوشہرہ’ مردان’ ضلع مہمند اور صوابی کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں مجموعی طور پر تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے جن میں کیڈٹس’ جونیئر ویٹ کیٹگری اور سینئر ویٹ کیٹگری شامل تھے نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ’ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے وویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل میڈیم صبا شمیم جدون اور خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز نے کامیاب کھلاڑیوں میڈلز پہنائے اور سرٹیفکیٹس ایوارڈ کئے۔

مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ضلع پشاور’ دوسری پوزیشن ضلع مردان اور تیسری پوزیشن ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے حاصل کی۔ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں منفی 25 ویٹ میں مردان کے سیفی نے گولڈ’ پشاور کے ہشام نے سلور او ر صوابی کے فیصل نے براؤنز میڈل’ منفی 30 ویٹ کیٹگری میں مردان نے شایان نے گولڈ’ پشاور کے آیان نے سلور اور خیبر نے رؤف نے براؤنز میڈل حاصل کیا’ منفی 35 ویٹ یں پشاور کے مزمل نے گولڈ’ صوابی ک مبشر نے سلور اور چارسدہ کے عاصم نے براؤنز’ منفی 40 میں چارسدہ ک خوبیب نے گولڈ’ خیبر کے وقار نے سلور اور پشاور کے شایان نے براونز میڈل حاصل کیا’ منفی 48 جونیئر میں مردان کے شایان احمد نے گولڈ’ پشاور کے عمیر نے سلور اور نوشہرہ کے خان شہزاد نے براونز میڈل’ منفی سینئر ویٹ میںمہمند کے فاروق نے گولڈ’ پشاور کے زردان نے سلور اور چارسد کے امان نے براونز میڈل حاصل کیا۔

منفی 54 سینئر ویٹ میں مردان کے رویز نے گولڈ’ خیبر کے امان نے سلور اور مہمند کے سلمان نے براونز میڈل’ منفی 55 جونیئر ویٹ کیٹگری میں خیبر کے قدیر خان نے گولڈ’ مردان کے راویز نے سلور اور پشاور کے سیافت نے براونز میڈل حاصل کیا۔ منفی 63 جونیئر ویٹ میں خیبر کے ابراہیم نے گولڈ’ پشاور کے عبداللہ نے سلور اور نوشہرہ کے زیاد نے براونز میڈل’ منفی 63 سینئر ویٹ میں پشاور کے علی نے گولڈ اور خیبر کے شفیق نے سلور میڈل حاصل کیا۔ منفی 73 ویٹ میں پشاور کے عاشم نے گولڈ’ مردان کے یوسف نے سلور اور صوابی کے عنایت نے براونز میڈل حاصل کئے۔ مہمان خصوصی میڈم صبا شمیم جدون نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

5 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago