پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا روایتی گیمز کے سلسلے میں چترال بالا میں والی بال، فٹ بال، بلوری، رسہ کشی اور گلی ڈنڈا کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام مقابلوں میں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان بھی موجود تھے۔ فٹ بال میں موردیر کلب نے پہلی، ریشون کلب نے دوسری، والی بال میں بونی کلب نے پہلی، پرواق کلب نے دوسری، رسہ کشی میں بونی کلب نے پہلی اور مولکو کلب نے دوسری، بلوری میں محمد قاسم، محمد فیصل اور محمد الطاف نے پہلی، فہیم، عدنان اور عاصم نے دوسری جبکہ گلی ڈنڈا میں شہرام، سرور اور جنید نے پہلی، کامران، زاہد اور ذکریا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…