پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ثقافتی گیمز کے سلسلے میں چترال لوئر میںروایتی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں لوئر چترال کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے بزکشی، والی بال، رسہ کشی، میوزیکل چیئر، فٹبال، روایتی ڈانس اور دیسی کشتی کے مقابلوںمیں حصہ لیا صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں جاری روایتی کھیلوں کے سلسلے میں ضلع چترال لوئر میںمنعقدہ مقابلوں کے اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انور الحق مہمان خصوصی تھے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ ،ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال لوئر امیر زمان، بھی اس موقع پر موجود تھے۔نتائج کے مطابق والی بال میں ماری کلب نے گرم چشمہ کلب کو تین صفر سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، بزکشی میں شیر ولی کلب نے پہلی عزیز رحمان کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، فٹبال میں جگور کلب نے گرم چشمہ کو تین ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، روایتی کشتی میں نیاز علی نے پہلی ، محمد رسو ل نے دوسری اور صلاح الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ، روایتی رقص میں شاہزیب نے پہلی ،غلام اصغر نے دوسری اور وزیر اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، میوزیکل چیئر گیم میں اسفانیہ نے پہلی ، عائزہ نے دوسری حفضہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…