پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائی ریجنز فرینڈلی خواتین گیمز سوات ریجن نے جیت لیں، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر پشاور مس تانیہ شاہین،ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان،ریجنل سپورٹس آفیسر صوابی طارق خان،ریجنل سپورٹس آفیسر مردان نعمت اللہ مروت،ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکراللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مس گل رح موجود تھی
ان گیمز میں سوات،مردان اور پشاور ریجن کے 4 سو سے زائد کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلوں میں حصہ لیا۔رسہ کشی مقابلوں میں نوشہرہ نے پشاور کو تین صفر سے شکست دی، ٹیبل ٹینس میں پشاور نے پہلی صوابی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، والی بال میں صوابی نے پہلی سوا ت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایتھلیٹکس میں سوات نے دو گولڈ ایک سلور ایک براؤنز میڈل جیت پہلی اور چارسدہ نے ایک گولڈ ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیمز کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ یہ امر باعث خوشی ہے کہ صوبے میں کھیلوں کا ٹیلنٹ اور کھلاڑیوں میں لگن موجود ہے ترقیافتہ ممالک نے صحت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے کھیلوں کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے، کھیلوں کے میدانوں پر زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے اور ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے کھیل ضروری ہیں،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لئے کھیلوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہوگی، بچوں، نوجوانوں کو انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے سے وہ صحت وتعلیم، تحقیق اور دیگر میدانوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ساتھ ساتھ ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، سوات کی بچیوں کا کھیلوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے اس قسم کے مقابلے صوبے بھر میں ہونے چاہئیں، ضلعی انتظامیہ مزید مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…