Categories: Sports

ڈی سی گولڈ کپ گرلز سپورٹس فیسٹیول چارسدہ میں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈی سی گولڈ کپ گرلز سپورٹس فیسٹیول عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی کھلاڑی اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ہاکی، چیندرو اور نیٹ بال میں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے افتتاح کیا ا ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس پشاور سید جعفر شاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ،صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلطان بری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک سے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول طارق آباد کی بچیوں نے پی ٹی ڈسپلے اور ٹیبلو پیش کیا۔ افتتاحی روز سہ کشی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر ون، پیس کالج، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج درگئی نے کامیابی حاصل کی جبکہ نیو مسلم سکول کو بائے ملا۔اس موقع پر سٹی کالج اور نحقی کالج ٹیموں کے مابین کبڈی کا نمائشی میچ بھی کھیلا گیا

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، لڑکیوں کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اپنا لوہا منوانے کے لئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں فیسٹیول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے مزید ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے مثبت اور صحت مند سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گی، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جارہا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ اور با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گی جو آگے جاکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کی نمائندگی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ فیسٹیول میں مختلف ایونٹس میں پوزیشن لینے والی خواتین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔فیسٹیول تین دن تک جاری رہیگا۔

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

6 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago