The Independence Sports Gala started at Charsadda Sports Complex
پشاور(محمد سعد) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالاعبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں پروقار تقریب میں شروع ہوگیا جس میں مرد وخواتین کے چارمختلف ایونٹس میں دو سو سے زائد کھلاڑی شریک ہیں، سپورٹس گالا کا باضابطہ افتتاح ڈی اس او چارسدہ مشعل ملک نے کیا ان کے ہمراہ اے ڈی اس او ارشاد خان، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سکندر شاہ، جنرل سیکرٹری انور علی، سید ایمل شاہ، سید ناصر شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیراہتمام جشن آزادی کے مناسبت سے جشن آزادی سپورٹس گالا کے افتتاحی روز فٹبال کے پہلے میچ میں تنگی فٹبال کلب نے سرڈھیرو فٹبال کلب کو پانچ ایک سے شکست دی، دوسرے میچ میں مظہر فٹبال کلب نے شبقدر فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمشعل ملک نے کہا کہ جشن آزادی سپورٹس گالا میں چار مختلف گیمز شامل ہیں جس میں فٹبال، ہاکی، سوئمنگ اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب چودہ اگست کو منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…