پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام انٹر کالجز خواتین سپورٹس فیسٹیول عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے افتتاح کیا اس موقع پر اے ڈی سی ثانیہ صافی، اے ڈی سی اختر نواز، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ، اے سی چارسدہ عدنان جمیل اور کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
چار روزہ سپورٹس فیسٹیول میں ضلع چارسدہ اور ضلع پشاور کے سرکاری کالجوں کے علاوہ پرائیویٹ کالجوں کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں فرنٹیئر کالج پشاور، باچا خان گرلز ڈگری کالج پشاور، سٹی کالج پشاور، گورنمنٹ کالج گلبہار، گورنمنٹ کالج زریاب کالونی، گورنمنٹ کالج حیات آباد، گورنمنٹ کالج نحقی، گورنمنٹ کالج درگئی، گورنمنٹ کالج چارسدہ، گورنمنٹ کالج شبقدر، گورنمنٹ کالج تاجو بی بی، گورنمنٹ کالج عمر زئی، گورنمنٹ کالج تنگی، پیس کالج چارسدہ، مسلم کالج چارسدہ، آئی سی ایم ایس کالج چارسدہ سمیت دیگر کالجوں کی پانچ سو کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، چک بال، والی بال میں مدمقابل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایس او آفس کو خواتین کے لئے فیسٹیول کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، خواتین سپورٹس گالا اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں چارسدہ اور پشاور کی طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے طالابت کی ذہنی ودجسمانی نشوونما ہوگی اور وہ بہتر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اچھے طریقے سے اپنا کردار ادا کرسکیں گی۔ انہوں نے منتظمین کو ہر قسم تعاون اور طالبات کو سہولیات کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…