Categories: Sports

ضم قبائلی اضلاع انڈر 16 گیمز، ہاکی، والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں کے فیصلے

ضم قبائلی اضلاع انڈر 16 گیمز، ہاکی، والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں کے فیصلے

پشاور: ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم قبائلی اضلاع کے زیر اہتمام انڈر 16 گیمز میں ہاکی، والی بال اور باسکٹ بال کے متعدد میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

والی بال کے پہلے میچ میں مہمند سب ڈویژن نے پشاور کو 2 صفر سے شکست دی۔ مہمند نے پہلا سیٹ 25 13 اور دوسرا سیٹ 25 12 سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں اورکزئی سب ڈویژن نے لکی سب ڈویژن کو 25 11 اور 25 11 سے ہرایا۔

لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی مقابلوں میں ٹانک سب ڈویژن نے لکی سب ڈویژن کو 2 1 سے شکست دی۔ بنوں نے مہمند کو 3 صفر جبکہ باجوڑ نے کرم کو 6 صفر سے ہرایا۔

باسکٹ بال میں ڈسٹرکٹ باجوڑ نے اورکزئی کو 25 15 سے شکست دی۔ سب ڈویژن کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ مہمند کو 30 18 سے ہرایا، جبکہ ساؤتھ وزیرستان اپر نے ساؤتھ وزیرستان لوئر کو 25 18 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمر ارشد خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر اللہ، چیف کوچ شفقت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایوب، اے ڈی محمد عمران اور ڈی ایس او عوان حسین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

گیمز میں آٹھ قبائلی اضلاع اور سات سب ڈویژنز سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مقابلوں کا مقصد ضم اضلاع میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آئندہ خواتین، مدارس اور اقلیتی گیمز کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔

شیڈول کے مطابق کرکٹ میچز حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس، فٹبال مقابلے طہماس خان فٹبال گراؤنڈ، ہاکی اور باسکٹ بال کے میچز پشاور اسپورٹس کمپلیکس جبکہ والی بال کے مقابلے پی ایس بی ہال پشاور میں جاری ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago