Merged districts U-16 games to begin from February 9, arrangements complete
پشاور۔ ضم اضلاع انڈر 16 گیمز 9 فروری سے شروع ہوں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع عمر ارشد خان کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہیں۔ افتتاحی تقریب جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کریں گے۔
گیمز میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال اور ہاکی شامل ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔
عمر ارشد خان نے کہا کہ پہلی بار قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے انڈر 16 گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ گراس روٹ لیول پر بچوں کو مواقع ملیں، ان کی صلاحیت نکھرے اور وہ مستقبل میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹیلنٹ گرومنگ پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے، جن کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو مزید بہتر تربیت دی جائے گی۔
مشیر کھیل تاج محمد ترند کی سربراہی میں ضم اضلاع میں نئے سپورٹس کمپلیکس بھی بن رہے ہیں۔ چھ کمپلیکس تقریباً مکمل ہیں جبکہ دو مزید اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 39 مقامات پر مختلف کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس کے مطابق آئندہ ضم اضلاع خواتین گیمز، انٹر مدارس گیمز اور مائنارٹی گیمز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ ہر طبقے کو کھیلوں کے مساوی مواقع مل سکیں۔
انڈر 16 گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ضلع اور پھر ڈویژن کی سطح پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا۔
کرکٹ کے مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، فٹ بال طہماس خان گراونڈ، ہاکی اور باسکٹ بال پشاور سپورٹس کمپلیکس، جبکہ والی بال پی ایس بی ہال پشاور میں ہوں گے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…