Merged Tribal Districts U-16 Games 2026, results of various competitions released
پشاور: ضم قبائلی اضلاع انڈر 16 گیمز 2026 کے تحت باسکٹ بال، کرکٹ، والی بال، فٹبال اور ہاکی کے مقابلے پشاور کے مختلف میدانوں میں جاری ہیں، جہاں باجوڑ، اورکزئی، خیبر، سب ڈویژن کوہاٹ اور دیگر ٹیموں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں باسکٹ بال مقابلوں کے دوران باجوڑ نے اورکزئی کو 30 کے مقابلے میں 15 سے شکست دی۔ سب ڈویژن کوہاٹ نے مہمند کو 36 26 سے ہرایا۔ جنوبی وزیرستان اپر نے جنوبی وزیرستان لوئر کو 26 2 سے زیر کیا۔ سب ڈویژن پشاور نے لکی کو 4 صفر سے جبکہ شمالی وزیرستان نے خیبر کو 27 21 سے شکست دی۔ سب ڈویژن ٹانک نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 8 صفر سے ہرایا۔
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز میں باجوڑ نے جنوبی وزیرستان اپر کو 35 رنز سے شکست دی۔ اورکزئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن کوہاٹ کو ایک وکٹ سے ہرایا۔ سب ڈویژن لکی نے ٹانک کو 43 رنز سے زیر کیا۔
پی ایس بی جمنازیم ہال میں والی بال کے مقابلوں میں مہمند نے سب ڈویژن پشاور کو شکست دی۔ اورکزئی نے لکی کو جبکہ شمالی وزیرستان نے کوہاٹ کو ہرایا۔ خیبر نے جنوبی وزیرستان اپر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ٹانک اور بنوں نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔
طہماس خان فٹبال گراؤنڈ میں سب ڈویژن کوہاٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 4 صفر سے ہرایا۔ باجوڑ نے اورکزئی کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ کرم نے جنوبی وزیرستان لوئر کو 4 3 سے زیر کیا۔
لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں سب ڈویژن ٹانک، بنوں، باجوڑ، خیبر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اورکزئی نے کامیابیاں حاصل کیں۔ باجوڑ نے کرم کو 6 صفر سے واضح برتری کے ساتھ شکست دی جبکہ اورکزئی نے سنسنی خیز مقابلے میں سب ڈویژن کوہاٹ کو 6 5 سے ہرایا۔
مقابلوں کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمر ارشد خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ انتظامیہ کے مطابق گیمز کا مقصد ضم اضلاع میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…