Categories: Sports

ڈی جی سپورٹس جونیئرزٹینس تربیتی کیمپ پشاورمیںشروع

پشاور( سپورٹس رپورٹر)دوسری ڈائریکٹرسپورٹس صوبہ خیبرپختونخوا جونیئرزٹینس تربیتی کیمپ ایک پروقارتقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگیا 23ستمبر تا7اکتوبرتک منعقدہونے والے کیمپ کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیارخٹک نے کیا

جبکہ اس موقع ڈائریکٹر پراجیکٹ ایک ہزار گراونڈ ز ،مراد علی مہمند ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، چیف کوچ سپورٹس ڈائریکٹریٹ شفقت اﷲ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر، سینئر نائب صدر ڈاکٹرفرحت عباس سیکرٹری عمرایازسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میںاسفیدیارخٹک نے بچوں اوربچیوں کے ٹینس کھیل میں دلچسی پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ،ہاکی،سکواش کی طرح ٹینس بھی دنیاکے نمبرون کھیلوں میں شامل ہیں اورہمارے بچے اوربچیوں کوبھی اس کھیل میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس دیگرکھیلوںکی طرح ٹینس کی ترقی وترویج کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گااورہم کھلاڑیوں کی مشکلات سے بالکل باخبر ہیں اوران کے ازالے کے لیے بھرپورکام کیاجارہاہے

اس سے قبل سیکرٹری عمر ایاز نے بتایاکہ دس اکتوبرسے رومان گل اوپن ٹینس چیمین شپ کرائی جارہی ہے جس کی انعامی رقم تین لاکھ روپے رکھی گئی ہے امسال بھی باوجودکرونا کے ہم نے بچوں اوربچیوں کے لیے تربیتی کیمپ اوراورڈی جی سپورٹس چیمپین شپ کاانعقادکیاتھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago