پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں سٹریٹ چلڈرن کے سکول زمونگ کور کے لئے تین روزہ سپورٹس فیسٹیول گزشتہ روز شروع ہوگیا‘افتتاحی تقریب زمونگ کور ماڈل سکول پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے
انہوں نے باقاعدہ طور پر فیسٹیول کا افتتاح کیا‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضم اضلاع حسین اعوان‘ایڈمن آفیسر ارشاد خان‘زمونگ کورماڈل سکول کے ڈائریکٹر سید مظہر علی شاہ‘سپورٹس کوآرڈی نیٹر میڈم خدیجہ‘میڈم جمیلہ اور میڈم زینب بھی موجود تھیں‘سپورٹس فیسٹیول میں سات سو سے زائد بچے شریک ہیں‘ابتدائی روز کرکٹ‘فٹبال‘ والی بال‘ ایتھلیٹکس اور میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقد ہوئے‘کرکٹ کے مقابلوں میں خوشحال خان خٹک ہاؤس نے کامیابی حاصل کی‘فٹبال میں حمزہ خان شنواری ہاؤس نے میچ جیت لیا‘ میوزیکل چیئر کا مقابلہ عبید خان نے جیت لیا‘رسہ کشی کے مقابلے میں علامہ اقبال ہاؤس کے کھلاڑی بازی لے گئے‘ٹیچرز کے میوزیکل چیئر کے مقابلے میں میڈم خدیجہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ میل ایڈمنسٹریشن کے مقابلے میں امجد خان اول رہے‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی اور زمونگ کور کی انتظامیہ کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی منعقد ہوا جس میں زمونگ کور کرکٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی‘ مقابلے تین روز جاری رہیں گے یکم دسمبر بروز جمعروات اختتامی تقریب کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ان کے ہمراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر‘ڈی جی سپورٹس خالد خان‘ڈائریکٹر زمونگ کور ماڈل سکول سید مظہر علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…