پشاور(محمد سعد سے)خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ اور خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈی جی سپورٹس کے پی جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس میں جاری ہے گزشتہ روز کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرسید زاہد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا انہوں نے جونیئر ٹاپ رینکنگ پلیئرز سے بھی ملاقات کی’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے ‘کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی ہر ممکن تعاون کریں گے’انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام سینئرز کی سطح پر روشن کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘دبئی سے پشاور آئے ہوئے کوچ ثناء اللہ سمیت دیگر کوچز بھی موجود تھے ‘ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیاہے جس میں دبئی کے ٹینس کوچ ثناء اللہ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں پہلا سیشن صبح سات سے گیارہ اور دوسرا سیشن چار سے سات بجے تک ہوتا ہے’ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے باقاعدہ طور پر کیمپ کا افتتاح کیا تھا’انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں انڈر10 ‘انڈر12 ‘انڈر 14 اور انڈر16 کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر ‘ انڈ 14 نمبر ون ‘حامد اسرار ‘عزیر خان ‘کامران ‘حسیب خان’انڈر10 نمبر ون ایم شایان آفریدی ‘انڈر12 نمبر ون حمزہ رومان ‘شاہ سوار ‘ تیمور ‘زین ‘عبید’انیس اور زوہیب بھی شامل ہیں’ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کو بتایا اکہ کے پی ٹینس کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز ‘انٹرپراونشل گیمز’قائداعظم گیمز’ انڈر21 گیمز میں شاندار اکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے شمار میڈل جیتے’قائداعظم گیمز میں کلین سویپ کیا ‘2019 نیشنل گیمز میں ڈبلز میں برانز میڈل جیتا’ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا اس کے علاوہ مجموعی طور پر اب تک نیشنل گیمز میں گیارہ برانز میڈل جیت چکے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…