District Aurkazai is becoming a center of tourist attraction after the establishment of peace
اورکزئی: 14مئی2023(پ ر)کور کمانڈر الیون کور پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا کہ ضلع اورکزئی ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔یہاں کے نوجوانوں کیلئے پیرا گلائیڈنگ کلب بنانے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ یہاں کے نوجوان پیرا گلائیڈنگ کے میدان میں آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع اورکزئی کے ستوری خیل میں منعقدہ سپرلے (جشن بہاراں) میلے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان ہمراہ جی او سی 9ڈویژن میجر جنرل محمد احسن خٹک، کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس محمد تسنیم خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ اشتیاق خان، ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ، ڈی ایس او محمد حسین سمیت علاقہ عمائدین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزید کہاکہ جلد سیاحوں کو مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے یہاں ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی۔ یہاں آنے والے مردو خواتین سیاحوں کو عزت دیں ان کی مہمان نوازی کریں۔
انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں کئی سیاحتی مقامات موجود ہیں اور میں نے خود ان مقامات کی سیر و تفریح کی۔ اورکزئی کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں اور مستقبل میں شمالی علاقہ جات گلیات اور ملاکنڈ کی بجائے سیاح ان مقامات کا رخ کرینگے۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دوروزہ سپرلے میلہ کے آخری روز کھیلوں کے مقابلوں میں جیپ ریس، سائیکل ریس، بائیک ریس، نیزہ بازی، جوڈو کراٹے، میراتھن ریس، کبڈی، والی بال، کرکٹ، ماسک ریسلنگ سمیت دیگر کئی مقابلے ہوئے۔
اس موقع پر سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے اونٹ اور گھوڑے کا روایتی رقص بھی پیش کیاگیا۔فیسٹیو ل میں آنیوالے سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے مختلف ثقافتی سٹالز جن میں ٹرک آرٹ، چارسدہ چپل، ویکس پینٹنگ، کراکل ٹوپیوں کے علاوہ مختلف صوبوں کے ثقافتی سٹالز بھی سجائے گئے تھے۔فیسٹیول میں گزشتہ روز لیزلائٹس شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جبکہ ساتھ ہی صوبہ کی روایتی موسیقی رباب کی دھنوں نے مقامی نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…