Categories: Sports

ٹورازم اتھارٹی اور پاک آرمی کے تعاون سے سپرلے اورکزئی فیسٹیول کاآغاز

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصدعلاقہ کا مثبت چہرہ اور ایک اچھا پیغام دنیا کو پیش کرنا ہے،یہاں امن مکمل بحال ہے اور اس ضلع میں سیاحوں کیلئے بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں، طاہر اورکزئی کی میڈیا سے گفتگو

اورکزئی:13مئی2023(پ ر) خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضم اضلاع کے ضلع اورکزئی میں دو روزہ سپرلے اورکزئی فیسٹیول کاآغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے جن میں جیپ ریس، سائیکل ریس، بائیک ریس، نیزہ بازی، جوڈو کراٹے، میراتھن ریس، کبڈی، والی بال، کرکٹ، ماسک ریسلنگ سمیت دیگر مقابلے شامل تھے تاہم ان کیساتھ ساتھ ثقافتی شو میں اونٹ اور گھوڑے کا روایتی رقص بھی پیش کیاگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل فارسٹ کارپوریشن محمد طاہر اورکزئی نے کیا۔

ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ، کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم، پراجیکٹس ڈائریکٹرٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ اشتیاق خان،ڈی ایس او محمد حسین،علاقہ مشران سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ فیسٹیو ل میں آنیوالے سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے مختلف ثقافتی سٹالز جن میں ٹرک آرٹ، چارسدہ چپل، ویکس پینٹنگ، کراکل ٹوپیاں، چارسدہ کھڈرکے علاوہ مختلف صوبوں کے ثقافتی سٹالز بھی سجائے گئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی فارسٹ کارپوریشن محمد طاہر اورکزئی نے کہاکہ اس فیسٹیول سے علاقہ کا ایک مثبت چہرہ سامنے آئے گا اور آج اس فیسٹیول میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں امن ہے اور یہ علاقہ سیاحوں کیلئے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی ڈسٹرکٹ میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کام کررہا ہے۔یہ با ت قابل ذکر ہے کہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں علاقہ کا ایک مثبت چہرہ پیش کرنے کیلئے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر صحت مند سرگرمیاں اور فیسٹیولز کا انعقادکررہی ہے جس سے نہ صرف اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔

فیسٹیول میں مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں کھانے پینے کے سٹالز لگائے ہیں۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے عید سے قبل پاک فوج کے تعاون سے اورکزئی کو سیاحوں کیلئے کھولا جس میں عید سے لیکر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاح اورکزئی ڈسٹرکٹ کے سیاحتی مقامات کا ذکر چکے ہیں۔آخرمیں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی پھیلائے گا کہ پاک فوج، قانون نافذکرنے والے اداروں، پولیس اور مقامی عمائدین و مشران کی کاوشوں سے علاقہ میں امن بحال ہواہے۔ محکمہ سیاحت اورکزئی میں سمانہ ٹاپ پر کیمپنگ پاڈز لگا رہی ہے جس کا زیادہ تر کام مکمل کرلیاگیا ہے اور اس کے علاوہ یہاں سیاحوں کیلئے آرام گاہیں، سائن بورڈز اور دیگر سہولیات میسرکررہی ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

39 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago