Categories: Sports

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم کے زیراہتمام اورکزئی فیسٹیول کا آغاز

پشاور: 19مارچ 2022(پ ر) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور اورکزئی سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ پہلا اورکزئی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد آصف رحیم اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس رائے کاشف آمین نے کیا۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ونگ ضم اضلاع اشتیاق خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اورکزئی محمد حسین، علاقہ مشران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ میں شامل ضم اضلاع ڈسٹرکٹ اورکزئی میں کلایہ کے مقام پر منعقد ہونے والے پہلے اورکزئی فیسٹیول میں روایتی کھیلوں سمیت والی بال، کبڈی، آرچری، رسہ کشی، جمناسٹک اور پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے ہیں۔ فیسٹیول میں روایتی کھانوں، ہینڈی کرافٹ سٹالز، فائن آرٹس، ریسکیو 1122 سٹال، روایتی حجرہ، بچوں کی ٹیبلو پرفارمنس، روایتی رباب موسیقی سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی صوبے میں موجودہ سیاحتی مقامات کیساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ضم اضلاع میں اورکزئی ڈسٹرکٹ صوبے کے حسین اور قدرتی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضم اضلاع میں بھی کیمپنگ پاڈرز، سیاحوں کیلئے آرام گاہیں، رابطہ سٹرکیں اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق خان اور ڈپٹی کمشنر کلایہ اورکزئی محمد آصف رحیم کا کہنا تھا کہ اورکزئی میں سیاحتی مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے اوران سیاحتی مقامات پر نئے پراجیکٹس لے کرآرہے ہیں۔

اورکزئی فیسٹیول آخری فیسٹیول نہیں بلکہ یہ ابتداء ہے ہماری سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کی بدولت یہاں امن قائم ہوا ہے اور اب یہاں کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کرنے کا موقع ہے۔فیسٹیول میں مقامی افراد اور نوجوانوں کی دلچسپی خو ش آئند ہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago