پشاور: ( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ خیبرانٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ، خیبر ریڈ نے خیبرگرین کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،ڈسٹرکٹ خیبررسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے رسہ کشی مقابلے لنڈی کوتل گرائونڈ پر منعقد ہوئے
جس میں ڈسٹرکٹ خیبرکے مختلف ٹیموں نے شرکت کی مقابلے سے پہلے تمام ٹیموں کو رسہ کشی کھیل کے قوانین اور ضوابط کے بارے سیمینار منعقد ہوا جس میں رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی اور کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی صدر واحد شنواری نے سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کئے ان کے ہمراہ لنڈی کوتل کے متوقع تحصیل چیئر مین الحاج شاہ خالد شنواری اور خیبر رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری الطاف حسین اور دیگر کابینہ کے ممبران عماد شنواری فرہاد شنواری اور نثار شنواری ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد علی محمد ، عتیق الرحمان ، عزیر محمد اور اقبال نے شرکت کی ۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…