Categories: Sports

کالام میں ونٹر سنو سپورٹس فیسٹیول شروع

سوات(بیورونیوز)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام ونٹرسنو سپورٹس فیسٹیول گزشتہ روز کالام میں شروع ہوگیا‘فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز کالام میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان ‘اسسٹنٹ کمشنر کالام ہدایت اللہ ‘ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرحت علی خان ‘کاشف خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘

اس موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد بھی فیسٹیول دیکھنے امڈ آئی‘کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول میں میوزیکل شوز‘مختلف اشیاءکے سٹالز ‘کھیلوں کے مقابلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جارہی ہیں کھیلوں کے مقابلوں میں کبڈی ‘چک بال‘سنو رسہ کشی‘روایتی انگور گوشی‘رگبی‘جوجیٹسواور دیگر کھیل شامل ہیں ‘ فیسٹیول میں کڈز پلے ایریاز بھی بنائے گئے ہیں جہاں چھوٹے بچے بھی مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے‘فیسٹیول کے دوران خٹک ڈانس‘رباب ‘کاشکی ‘ڈرامہ‘روایتی موسیقی وغیرہ کے پروگرام بھی شامل ہیں‘کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کی تجویز ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے دی جس کو عملی جامہ پہنایا گیا فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع دینے کیساتھ ثقافت کو اجاگر کرنا اور سیاحوں کے لئے تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور اس کیساتھ ٹورازم کا فروغ ہے

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کے مطابق سیاحوں اور فیسٹیول کے تمام شرکاءکو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘تین روزہ فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان فیسٹیول کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔فیسٹیول میں فیملیز کیلئے بھی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے اور ان کے لئے بھی مختلف مقابلے رکھے گئے ہیں ۔

کالام اور گردونواح کے عوام سمیت سیاحوں نے بہترین فیسٹیول کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح کھلاڑیوں اور سیاحوں کومواقع فراہم کرتے رہیں گے اور اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago