پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام جاری ضم اضلاع گیمز میں مقابلے جاری ہیں والی بال، باسکٹ بال، فٹ بال اور کبڈی میں متعددمیچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ والی بال میں سب ڈویژن کوہاٹ نے اورکزئی کو 25-19، 15-25 اور 25-21 سے، سب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن پشاور کو 25-17، 25-18، خیبر نے جنوبی وزیرستان کو 25-23 اور 25-19سے، باجوڑ نے سب ڈویژن لکی مروت کو 25-15 اور 25-10 سے ہرایا۔ باسکٹ بال میں سب ڈویژن لکی مروت نے جنوبی وزیرستان کو 40-27، شمالی ویزرستان نے سب ڈویژن پشاور کو 35-21، باجوڑ نے شمالی وزیرستان کو 45-38، سب ڈویژن کوہاٹ نے سب ڈویژن بنوں کو 33-22 سے ہرایا۔ فٹ بال میں سب ڈویژن پشاور نے سب ڈویژن ڈی آئی خان کو سات صفر، سب ڈویژن لکی مروت نے مہمند کو تین صفر، سب ڈویژن پشاور نے اورکزئی کو پانچ صفر، کبڈی میں سب ڈویژن کوہاٹ نے شمالی وزیرستان کو 31-22، سب ڈویژن ٹانک نے کرم کو 38-29، سب ڈویژن باجوڑ نے سب ڈویژن بنوں کو 41-38 سے، اورکزئی نے سب ڈویژن پشاور کو 35-19 سے جبکہ ہاکی میں سب ڈویژن کوہاٹ نے باجوڑ کو چھ ایک، شمالی وزیرستان نے سب ڈویژن پشاور کو دو صفر سے شکست دے دی۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…