Categories: Sports

پیراپلیجک سنٹر پشاور میں رنگا رنگ سپورٹس ویک کا افتتاح۔

پشاور: دو سال کے وقفے کے بعد ایک دفعہ پھر پیراپلیجک سنٹر پشاور میں رنگا رنگ سپورٹس ویک کا افتتاح کیا گیا، جس میں نہ صرف ادارے کے ملازمین اور طلبہ طالبات بلکہ زیر تربیت افراد باہم معذوری ور اُنکے تیمارداروں کو بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
پیراپلیجک سنٹر پشاور کے سپورٹس ویک کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ادارے کے سویپرز سے لیکر ڈاکٹرز تک، اساتذہ سے لیکر طلبہ وطالبات تک اور مریضوں سے لیکر اُنکے رشتہ داروں تک سب کو شرکت کی کھلی دعوت دی جاتی ہے۔اور اس بات کو بھرپور اہتمام کیاجاتاہے کہ حصہ لینے والے سب لوگ ان گیمز سے مزے لیں۔ اور تازہ دم ہوکر مریضوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔
اس سپورٹس ویک کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ادارے کے اندر زیر علاج سپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ 7 سالہ بچے محمد عبداللہ نے رین کاٹ کر گیمز کا افتتاح کیا۔ اور ادارے میں موجود مہمان ایس پی آپریشن مردان، جناب صلاح الدین کنڈی اور ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید محمد الیاس کے درمیان ڈاٹ گیم کے ایک مقابلے سے سپورٹس ویک کا آغاز کردیاگیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد رسہ کشی اور وھیل چیئرریس کے بھرپور مقابلے ہوئے۔ جس میں ادارے کے ملازمین اور مریضوں کے تیمارداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور خوب مزے لیے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ، ڈاکٹر سید محمد الیاس نے انسانی صحت پر ورزش اور سپورٹس کے مثبت جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا ذکر کیا۔اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین، طلبہ و طالبات مریضوں اور اُنکے تمارداروں کو ان گیمز میں بھر پور شرکت اور ان سے مزے لینے کی حوصلہ افزائ کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago