Categories: Sports

انٹر کالجیٹ خیبرپختونخوا گیمز پشاور میں رنگا رنگ تقریب میں شروع ہوگئیں

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا انٹر کالجیٹ گیمزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاو ر میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئیں جس میں صوبے کے مختلف کالجز کے 800 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی چار مختلف گیمزمیں شرکت کررہے ہیں، گیمز کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری سپورٹس وامور نوجوانان کیپٹن(ر) مشتاق احمدنے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپخٹونخوا کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ گیمزکاآغاز مارچ پاسٹ سے ہوا

BAJUR FESTIVAL HIGILIGHTS 2022

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو دلہن کی طرح سجایا گیاتھا‘سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے‘ تین روزہ مقابلوں میں بوائز کھلاڑی کرکٹ‘فٹبال اور والی بال جبکہ گرلز والی بال‘کرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شرکت کریں گی ایونٹس پشاور سپورٹس کمپلیکس طماس خان فٹبال سٹیڈیم،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، بے نظیر ویمن یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، شمع کرکٹ گراؤنڈ سمیت مختلف وینیوز پر کھیلے جائینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ صحت مند اور مضبوط ذہین کے لئے مضبوط جسم انتہائی ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز کی وجہ سے آج کل کے نوجوانان کھیلوں کے میدانوں سے دور چلے گئے،ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا موٹو نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جو کہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح صوبے میں کھیلوں کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہے قابل تحسین ہے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو پالش کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ،سپورٹس واحد شبہ ہے جس کی بدولت دنیا میں اپنی پہچان کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتا ہے،پہلے وقتوں میں نہ تو اتنی سہولیات ہوتی تھیں اور نہ ہی اتنی کھیلوں میں بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں اب تو سپورٹس ایک انڈسٹری بن چکی ہے اور حکومت اس پر کافی انوسٹمنٹ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کیساتھ بھی مستقبل میں ایم اویو سائن کریں گے تاکہ صوبے میں جدید سہولیات سے آرستہ کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے ان کا کہنا تھا کہسپورٹس کی بجٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سپورٹس کے لئے صوبائی حکومت کتنا سنجیدہ ہیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے بتایا کہ ان گیمز کے پہلے مرحلے میں 290 کالجز کے 14000 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں ہر زون کی فاتح ٹیم صوبائی مقابلوں میں اپنے علاقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔تقریب کے آخر میں پشتو کے مشہور گلوکار بختیار خٹک نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے بھرپور داد وصول کی۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago