پشاور( سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈویژنل تھرو بال چیمپئن شپ سیدو شریف کمپلیکس سوات میں شروع ہوگئی جس میں پشاور اور مالاکنڈ سے دو دو جبکہ بنوں، ہزارہ، مردان، کوہاٹ اور سوات کی ایک ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت اور ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کے زیراہتمام انٹر ڈویژنل تھروبال چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات کے پرنسپل پروفیسر وفا محمد نے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محکمہ اعلی تعلیم ارشد حسین، ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان ،شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ جہانزیب کالج کے سربراہ محمد عارف، پروفیسر عدالت خان، پروفیسر اختر علی، پروفیسر طاہر اللہ، فٹ بال کھلاڑی سیف اللہ، کوہاٹ کے باسط خان، مردن کے پروفیسر بشیراحمد اس موقع پر موجود تھے۔افتتاحی میچ میں پشاور گرین اور سوات کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور نے سوات کو 25-10 اور 25-13 سے ہرایا۔ دیگر میچوں میں مردان نے کوہاٹ کو 15-10 اور 15-8، پشاور واٹ نے مالاکنڈ کو 15-7 اور 15-10، بنوں ن ہزارہ کو 15-8 اور 15-10 سے ہرایا۔ سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ آج کھیلے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…