Categories: Sports

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ پشاور میں شروع

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے احاطے میں واقع جمنازیم میں شروع ہوگیا‘صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان مہمان خصوصی تھے

ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد آصف، پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات پروفیسر ڈاکٹر نجیب، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم، پروفیسر ڈاکٹر شریف گل،ڈاکٹر نورزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ارشد حسین، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

‘آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں سولہ بہترین یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‘والی بال فائنل راؤنڈ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں میں پشاور یونیورسٹی کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور‘یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں‘ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان‘ نمل یونیورسٹی اسلام آباد‘ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور‘ پنچ یونیورسٹی راولا کوٹ‘ منہاج یونیورسٹی لاہور‘ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی‘سرگودھا یونیورسٹی‘ سرسید یونیورسٹی کراچی‘ یونیورسٹی آف پجاب لاہور اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں‘

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کانام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

35 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago