Categories: Sports

یتیم اور بے سہارا بچوں کے سپورٹس فیسٹیول میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا

ُپشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام زمونگ کور ہریانہ پایان میں جاری یتیم اور بے سہارا بچوں کے سپورٹس فیسٹیول میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ زمونگ کور سکول کے ڈائریکٹر سید مظہر علی شاہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل، زمونگ کور سپورٹس انچارج خدیجہ، پرنسپل گرلز سیکشن زینب بخاری، ایڈمن آفیسر امجد علی ، خواجہ اور حفیظ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کرکٹ میں رحمن بابا ہائوس نے پہلی، خوشحال بابا ہائوس نے دوسری، سینئر میں علامہ اقبال ہائوس نے پہلی اور خوشحال بابا ہائوس نے دوسری، سینئر فٹ بال میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی، رحمن بابا ہائوس نے دوسری، والی بال میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی، حمزہ شنواری ہائوس نے دوسری، رسہ کشی میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی اور حمزہ شنواری ہائوس نے دوسری، آرچری میں رحمن بابا ہائوس کے منصور نے پہلی، حسن نے دوسری اور علاقہ اقبال ہائوس کے یاسین نے تیسری، بیڈمنٹن سینئر میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی، رحمن بابا ہائوس کے سہیل نے دوسری، جونیئر میں سوات کے شاہد علی نے پہلی، علامہ اقبال ہائوس کے عبید اللہ نے دوسری، کراٹے میں حمزہ شنواری ہائوس نے پہلی، علامہ اقبال ہائوس نے دوسری، جوجتسو میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی، رحمن بابا ہائوس نے دوسری، انگلش تقریر میں سنگین نے پہلی، ہدایت نے دوسری اور کامران نے تیسری، اردو تقریر میں جمال نے پہلی اور فواد نے دوسری، قرات میں مزمل نے پہلی، نجیب نے دوسری، نعت خوانی میں علیان نے پہلی اور حمزہ نے دوسری، آرٹ میں خضر نے پہلی، محسن علی نے دوسری اور بلال اور نسیم نے تیسری، 50 میٹر دوڑ میں اویس نے پہلی، سدیس نے دوسری اور محمد نے تیسری، ڈنکی ریس میں ذیشان کی ٹیم نے پہلی، خوشحال ہائوس کے شکیل نے دوسری، بسم اللہ جان اور علی نے تیسری، فیئر ریس میں عبدالرحمن، وسیم نے پہلی، راحید اور ذلان نے دوسری جبکہ ابوبکر اور رئوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago