پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن اورضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ کے علاقہ ہری چندمیں کبڈی میچزاختتام پذیرہوگئے۔ پشاوراورمردان کی ٹیموں کے مابین ہونیوالیمیچ میں پشاورنے کامیابی حاصل کی۔
پشاورکے سکور30اور,مردان کے سکور27پوائنٹس رہے۔لکی مروت کیعلاقہ بچکی احمدزئی میں لکی مروت اورپشاورکبذی کی ٹیمون کیمابین میچ میں پشاورنیبرتری حاصل کی۔پشاورنے40اورلکی مروت نے35پوائنٹس حاصل کئے۔
اس موقع پرصوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چئیرمین پیربرکت علی شاہ،سیکرٹری سیدسلطان بری اورعبدالرحمن مہمانان خصوصی تھے ۔جبکہ ضلع صوابی میں 17ستمبرکوبروزجمعہ مردان اورصوابی کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا۔جائیگا۔18ستمبرکوصوابی اورپشاورکی ٹیموں کے مابین میچ ہوگاجبکہ 19ستمبرکوبروزاتوارچارسدہ اورصوابی کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلاجائیگا۔
سیمی فائنل اورفائنل میچزکیشیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سیدسلطان بری نیوزیراعلی محمودخان،,سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک سے مطالبہ کیاکہ پشاورمیں نیشنل کبذی ٹورمامنٹ منعقدکرانے کیلئے اقدامات کریں، کیونکہ کبڈی کوخیبرپختنونخوامیں سب سیزیادہ کھیلااورپسندکرنے والاکھیل ہے۔
کبڈی کینیشنل ٹورنامنٹ کے انعقادسیشہری اوردیہی علاقوں پربہت اچھیاثرات مرتب ہونگیاوربڑی تعدادمیں نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہونگے،سلطان بری نے کہاکہ کبڈ ی واحدکھیل ہیجس میں پاکستان ورلڈچمپئن ہے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…