Categories: Latest News

عالمی یوم سیاحت، بلاگرز کے ذریعے وادی چترال کی سیاحت و ثقافت کی رونمائی

پشاور:15ستمبر2021(پ ر) عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور اوپو کمپنی کے باہمی اشتراک سے چترال وادی کی سیاحت و ثقافت کے فروغ اور رونمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں نامور بلاگرزاور تخلیق کار جن میں انم حکیم، خولہ جمیل، امجد، عرفان جونیجو، اکرم علی، دانش خان، عدیل چشتی، اور واصف چترال اور کالاش وادی کے حسین و پرکشش مقامات کو نہ صرف قریب سے دیکھ سکیں گے بلکہ اپنے کیمرے کے لینس سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا سے بھی متعارف کروا سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر ان بلاگرز اور اوپو کمپنی کے 43ملین سے زائد کے فالوورزاور دیکھنے والے موجود ہیں۔

ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس دورے میں یہ بلاگرز وادی کالاش، برون وادی، باترک وادی، انیش وادی، کاکرل وادی، میوزیم، چترال قلعہ، شاہی مسجد چترال، پولو گراؤنڈ، دستکاری اشیاء، مارخور پوائنٹ، بیرموگلشت سمیت مقامی ثقافت، کالاشی خواتین سے ہاتھوں سے بنی اشیاء، تاریخی مکانات، ہال اور دیگر خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ڈسپلے کریں گے۔ یونائیٹڈ نیشن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یواین ڈبلیو ٹی او) نے امسال 2021میں عالمی یوم سیاحت کو سیاحت کیلئے جامع ترقی کے طور پر نامزد کیا ہے۔

سیاحت کا عالمی دن ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی برادری میں سیاحت کی اہمیت اور اس کی سماجی، سیاسی اور معاشی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔یہ سال سیاحت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا موقع ہے۔ یہ شمولیت کو آگے بڑھا سکتا ہے اور قدرتی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور فروغ سمیت سیاحت کے منفرد کردار کو اجاگر کر سکتا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago