Categories: Latest News

وادی کیلاش کا قدیم مذہبی تہوار چلم جوش تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

چترال:15مئی2022(پ ر)قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی امین اور کیلاشی مذہب کے حامل قبیلے کاسالانہ مذہبی تہوار چلم جوش (جوشی) تہواراپنی تمام تر رسومات کے بعدوادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز نوجوان جوڑوں کے مابین روایتی شادی بیاہ کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔اختتامی تقریب پروزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی اموروزیر زادہ نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارازم اتھارٹی قیصر خٹک، ایونٹ کوآرڈینیٹر وقاص علی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔فیسٹیول کی دلچسپ بات ملائیشیا سے آیا بائیکرز گروپ تھا جنہوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد چلم جوشی فیسٹیول کا رخ کیا اور حسین وادیوں سے گزرتے ہوئے کیلاش پہنچے۔ ملائیشین بائیکرز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا ہر مقام انتہائی خوبصورت ہے۔ یہاں آکر زندگی کے حسین ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ بائیکرز گروپ کے سربراہ نے چلم جوش فیسٹیول کو خوب سراہا اور کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔ ہمیں مکمل سیکورٹی اور تعاون فراہم کرنے پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے شکر گزار ہیں۔ بائیکرز کا وفد فیسٹیول میں شرکت کے بعد گرم چشمہ روانہ ہوگیا۔جس کے بعد یہ ریلی کی شکل میں قاقلشت میڈوز اور شندور ٹاپ میں پڑاؤ کرینگے۔ چلم جوش فیسٹیول کے آخری روز گھونا جوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا گیا۔ جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوئے اور خوشیاں منائیں۔وادی کیلاش میں چلم جوش فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کیلئے گزشتہ روز موسیقی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے مقامی گلوکاروں نے پرفارم کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر سیاحوں کا کہنا تھا کہ چلم جوش فیسٹیول میں پہلی بار ایسے انتظامات دیکھنے کو ملے۔ رش زیادہ ہونے کے باوجود راستے میں پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کی روانگی کو جاری رکھاجبکہ یہاں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ چلم جوش تہوارکو عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago