Categories: Sports

خیبرپختونخوا انٹر حلقہ گیمز پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام مینز انٹرحلقہ گیمز اختتام پذیر ہوگئے‘گزشتہ روز فٹبال فائنل میچ اور اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان عاطف خان مہمان خصوصی تھے

‘ ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد‘ ڈی جی سپورٹس خالد خان‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ‘ڈی ایس اوز سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی اور اپوزیشن صوبائی رکن اسمبلی ھدایت الرحمن نے اپنے حلقے کی نمائندگی کی اور میچ دیکھا‘فٹبال فائنل میچ چترال حلقہ پی کے01 اور سوات حلقہ پی کے06 کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں سوات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی‘

صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، صوبے میں تقریباً 50 ارب روپے کی لاگت کے مختلف کھیلوں کے منصوبوں پر کام جاری ہیں‘ انٹر کالجیٹ،انٹر ورسٹی اور انٹر سکول گیمز کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں انٹر حلقہ گیمز کا انعقاد کیا ہے‘ صوبے میں اقلیت، دینی مدارس کے لڑکے لڑکیوں، قیدیوں، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیزکے طلباء و طالبات سمیت تمام نوجوانوں کو کھیل کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں، پشاور میں مکسڈ مارشل آرٹ مقابلے، پولو گیمز اور چترال میں ہاکی میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ صوبے میں روایتی اور علاقائی کھیلوں کے علاوہ نئے گیمز متعارف کرا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع اور سہولتیں فراہم کررہے ہیں اس کے ساتھ انہیں اچھے انعامات دئیے جارہے ہیں سکالر شپس کا سلسلہ جاری رہے اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں دنیا بھرمیں ملک و قوم کانام روشن کریں گے‘آخر میں انہوں نے ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار نقد انعام دیا گیا۔یاد رہے کہ دیگر ریجنز کیساتھ سوات ریجن کی ٹیموں نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ڈی سی جنید خان اور آر ایس او کاشف فرحان کی نگرانی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں نے بہترین پرفارمنس دی سوات کی ٹیم نے فٹبال فائنل جیتا اس کیساتھ والی بال کے مقابلوں میں رنر اپ رہی جبکہ مینارٹی گیمز میں بھی سوات کے کھلاڑی نمایاں رہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago