Categories: Sports

خیبرپختونخوا انٹر حلقہ جات گیمز،والی بال ٹائٹل نوشہرہ کے نام

ّپشاور(سپورٹس رپورٹر) نوشہرہ والی بال ٹیم نے ایک آسان اوریکطرفہ مقابلے بعد سوات کودوصفر سے ہراکرخیبر پختونخوا انٹر حلقہ جات گیمز کاوالی بال ایونٹ اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم نے پورے میچ میں سوات کے کھلاڑیوں کودباومیں رکھتے ہوئے شاندار اورمعیاری کھیل پیش کیافائنل کے موقع پراسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس حامدخان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ایس اونوشہرہ،ڈی ایس اوسوات اور کے پی والی بال ایسوسی ایشن کے صدرخالد وقارچمکنی بھی موجود تھے،پی ایس بی ٹریننگ وکوچنگ سنٹرقیوم سٹیڈیم پشاورمیں سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونئے والے والی بال ایونٹ کے فائنل میں نوشہرہ کے کھلاڑیوں کاکھیل اپنے عروج پررہانوشہرہ نے پہلا سیٹ18-25سے جبکہ دوسراسیٹ22-25 سے جیت کرچیمپین بننے کاگراں قدراعزازاپنے نام کیامیچ کے اختتام پرمہمان خصوصی نے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے فاتح ٹیم کوٹرافی اورایک لاکھ روپے نقد جبکہ رنز اپ ٹیم کوٹرافی وپچاس ہزاررپے نقدکاانعام بھی دیاگیا حامد خان نے اس موقع اپنے خطاب میں دونوں ٹیموں کوعمدہ کھیل پیش کرنے پردلی مبارد باد دی اورکہاکہ کھلاڑیوں کے لیے آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور کھلاڑیوں کو مواقع اور سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago