Categories: Sports

آل پاکستان سپیشل سپورٹس فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان سپیشل سپورٹس فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا ، گلگت بلتستان میںفیسٹیول میں، ایس ایل ایف خیبرپختونخواہ کے دستے نے تین کھیلوں میں حصہ لیا اور تینوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس میں وہیل چئیر کرکٹ، وہیل چئیر ریس اور خواتین کے واحد گیم بوشے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، وہیل چئیر ریس میں چارسدہ کے مثل خان نے 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن لی، خواتین باھم معزوری کی طرف سے ضلع خیبر کی سکینہ افرید اور ایبٹ آباد کی زینب نور نے گلگت بلتستان اور پنجاب کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹیم گیم میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اور فیسٹیول کے میگا ایونٹ میں ایس ایل ایف خیبرپختونخواہ کی وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے پنجاب ،گلگت اور پھر فائنل میں سندھ کی ٹیم کو شکست دے کر میلہ لوٹ لیا، اختتامی تقریب میں، وزیر بلدیات، وزیر سماجی بہبود، ڈی سی سکردو، وزیر اعلی کے معاون خصوصی اور گلگت بلتستان کے چیف سیکٹری نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی اس موقع پر پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ بھی اور خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے مینجر اور کوچ زوار نوربھی موجود تھے جن کی خصوصی درخواست پر چیف سیکٹری نے سکردو میں اسی سال افراد باھم معزوری کے لییاسی میونسپل گروانڈ میں گراس لگانیاور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago