Sports Festival for State Children concludes in Zamong Kor Peshawar
پشاور، زمونگ کور پشاور میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے منعقدہ چار روزہ سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا محمد آصف خان تھے، جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
تقریب میں ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر زمونگ کور صداقت اللہ، ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ، چیف کوچ شفقت اللہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ بچوں نے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص اور دیگر آئٹمز نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔
سیکرٹری اسپورٹس نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کی مزید تربیت اور معاونت جاری رہے گی۔ انہوں نے زمونگ کور میں سینتھیٹک کورٹ بنانے کا اعلان بھی کیا، جبکہ ونرز کے لیے پچاس ہزار، رنر اپ کے لیے چالیس ہزار اور تیسری ٹیم کے لیے تیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
مقابلوں کے نتائج
کرکٹ جونیئر میں ایس او ایس پہلی، اخپل کور سوات دوسری۔
کرکٹ سینئر میں زمونگ کور ڈی آئی خان پہلی، زمونگ کور سوات دوسری۔
رسہ کشی میں زمونگ کور پشاور نے گولڈ اور ڈی آئی خان نے سلور جیتا۔
والی بال میں زمونگ کور ڈی آئی خان پہلی اور پشاور دوسری۔
اتھلیٹکس جونیئر میں سعید پہلی، نعمت دوسری، اختر گل تیسری پوزیشن پر رہے۔
سینئر میں بلال نے گولڈ، یحییٰ نے سلور اور عثمان نے برانز حاصل کیا۔
دوڑ میں رضا اللہ پہلی، محمد سمین دوسری اور عدنان تیسری پوزیشن پر رہے۔
کون ریس میں اختر گل پہلی، ابراہیم دوسری، عرفان تیسری پوزیشن پر رہے۔
سیک ریس میں بلال نے گولڈ اور ناصر نے سلور لیا، جونیئر سیک ریس میں محسن نے گولڈ، صدام نے سلور اور سنگین نے برانز جیتا۔
میوزیکل چیئر میں اخپل کور سوات کے حسنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آرچری جونیئر میں سنان گولڈ، بلال سلور، عدنان برانز کے حق دار ٹھہرے۔
سینئر آرچری میں داود نے گولڈ، حسن علی نے سلور اور سہیل نے برانز حاصل کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…