Categories: Sports

قومی کھیل تائیکوانڈو مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے سات کانسی کے تمغے

قومی کھیل تائیکوانڈو مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے سات کانسی کے تمغے

پشاور لائیو: پشاور: 35 ویں قومی کھیل 2025 میں خیبر پختونخوا کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پومسے کیٹیگری میں سات کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ کراچی میں جاری مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔

اوور فری اسٹائل مکس ٹیم میں صلاح الدین، زکی الحسن، عدنان سلطان، عمامہ گل اور عمارہ کھوکھر نے مشترکہ طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔
مکس پیر ایونٹ میں عدنان سلطان، سیدہ اور وریشہ شاہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی طرح مکس پیر انڈر 30 میں زکی الحسن اور کائنات لطیف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔
خواتین انڈر 30 کی کیٹیگری میں عائشہ اور کائنات لطیف نے ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین انفرادی انڈر 30 میں بھی کائنات لطیف نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ مردوں کی اسی کیٹیگری میں زکی الحسن نے ایک اور تمغہ جیت کر صوبے کا سر فخر سے بلند کیا۔
مزید برآں، مردوں کے انڈر 30 ایونٹ میں زکی الحسن اور زین رضا نے بھی کامیابی حاصل کی۔

خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ٹیم کی مسلسل کامیابیاں ایونٹ میں صوبے کی پوزیشن مزید مستحکم کر رہی ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago