Categories: Sports

پشاور پریمیئر لیگ سیزن 3 کا فیصلہ، مارخور درہ 90 فٹبال چیمپئن بن گئی

پشاور پریمیئر لیگ سیزن 3 کا فیصلہ، مارخور درہ 90 فٹبال چیمپئن بن گئی

پشاور لائیو: پشاور پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 3 کا شاندار اختتام ہوگیا۔ فائنل میں مارخور درہ 90 نے مسلم ایف سی چمن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جیت کے ساتھ مارخور درہ 90 نے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی، جبکہ رنر اپ مسلم ایف سی چمن کو دو لاکھ روپے دیے گئے۔

ایونٹ میں کل پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مسلم ایف سی چمن، کراچی یونائٹیڈ، ڈی سی چارسدہ، ڈی ایف اے کوہاٹ، اے کے افغان، ناصر ایف سی لورالائی، شاہین صابر ٹینک، ینگ اسٹار ایگل، مارخور درہ 90، ڈی ایف اے چترال، ایس ڈی ایف سی پشاور، ڈی ایف اے چترال اپر، بونیر ریڈ، دارا اے سی سی اور چترال مارخور شامل تھیں۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خالد خان اور ڈائریکٹر اسماعیل آفریدی تھے، جبکہ فضل الدین خان نے ایونٹ کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مقابلے 24 نومبر سے شروع ہوئے اور چھ دسمبر کو اختتام پذیر ہوئے۔

ٹورنامنٹ کے اسپانسرز میں مارخور انرجی ڈرنک، کوہاٹ سیمنٹ، سپارٹیکس سیکیورٹی کمپنی اور نقی شامل تھے۔ فائنل کے مہمان خصوصی نبیل آفریدی اور فیاض خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago