Khyber Pakhtunkhwa dominates National Games, women's squash team reaches final, wins more medals in various competitions
پشاورلائیو(محمد سعد): پشاور میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی شاندار کارکردگی برقرار ہے۔ صوبہ اب تک دو سنہری، تین چاندی اور بارہ کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی سترہ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
کراچی میں پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں خواتین سکواش ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پنجاب کو تین صفر سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کے پی کی سحرش علی نے پنجاب کی فرح نور کو تین صفر اور ماہ نور علی نے پنجاب کی رشنا کو تین صفر سے شکست دی۔ فائنل پاکستان آرمی کے خلاف ہوگا۔
جوڈو میں بھی خیبر پختونخوا کے کھلاڑی نمایاں رہے، جہاں صوبے نے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
ایتھلیٹکس میں 3000 میٹر اسٹیپل چیز میں کیپی کے کھبیب نے شاندار کارکردگی دکھا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ یہ اس ایونٹ میں صوبے کا پہلا میڈل ہے۔
ہینڈبال میں مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مردوں کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو آٹھ کے مقابلے میں تئیس پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ خواتین کی ٹیم نے بھی گلگت بلتستان کو مات دے دی۔
ٹیبل ٹینس کے سیمی فائنل میں سخت مقابلہ ہوا، جہاں واپڈا نے خیبر پختونخوا کو ہرایا۔ کیپی کی ٹیم فائنل تک تو نہ پہنچ سکی، لیکن شاندار کھیل کے باعث کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ٹینس میں بھی اچھا آغاز ہوا۔ کے پی کے برکت اللہ نے ایچ ای سی کے حاشر کو دو صفر سے اور ثاقب نے گلزار کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
رسہ کشی میں بھی خیبر پختونخوا نے میدان مار لیا۔ سندھ میں ہونے والے مقابلوں میں واپڈا، ریلوے، خیبر پختونخوا اور پولیس نے اپنے اپنے میچ دو صفر سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
چیف ڈی مشن تاشفین حیدر، رحمت گل آفریدی، سفینہ بابر اور دیگر آفیشلز مختلف میدانوں میں موجود رہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
نیشنل گیمز کے مختلف ایونٹس میں خیبر پختونخوا کی ٹیموں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں مضبوط پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…