Khyber Pakhtunkhwa's third position in National Games bodybuilding, Shahid Khan wins gold
پشاور لائیو: کراچی۔ اسپورٹس رپورٹر۔ 35 ویں نیشنل گیمز کے آئی ایف ایف بی مسٹر پاکستان اولمپک باڈی بلڈنگ مقابلوں 2025 میں خیبرپختونخوا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ صوبے نے مجموعی طور پر ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل جیتے اور 30 پوائنٹس حاصل کیے۔
پشاور کے شاہد خان نے 85 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ الیاس خالد نے 60 کلوگرام میں سلور میڈل حاصل کیا۔ 65 کلوگرام میں حمزہ خان اور 90 کلوگرام کیٹگری میں حلید نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اور صدر واپڈا سپورٹس بورڈ امداد اﷲ میمن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز، ڈپٹی چیف ڈی مشن رحمت گل آفریدی، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، محمد شیراز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…