Categories: Latest News

نیشنل گیمز 2025، کراٹے میں خیبرپختونخوا کے مراد خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل گیمز 2025، کراٹے میں خیبرپختونخوا کے مراد خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

پشاورلائیو: کراچی۔ 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں خیبرپختونخوا نے کراٹے ایونٹ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ 55 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں مراد خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آرمی کے فرحان رشید کو سخت مقابلے کے بعد مات دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ یہ خیبرپختونخوا کا اس ایونٹ میں پانچواں گولڈ میڈل ہے۔

انعامات کی تقسیم کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا اور چیف ڈی میشن تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ تقریب میں صدر پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نعمت اللہ، چیف کوآرڈینیٹر خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن شاہ فیصل، تحسین اللہ اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

اس وقت تک خیبرپختونخوا مختلف کھیلوں میں پانچ طلائی تمغے جیت چکا ہے۔ نیشنل گیمز کے سنسنی خیز مقابلے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ تقریب کے دوران ڈی جی اسپورٹس اور چیف ڈی میشن تاشفین حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آگے بھی میڈلز کی دوڑ میں اپنی برتری قائم رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صوبائی حکومت میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دے گی۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago