Categories: Sports

نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا خواتین نے سکواش ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا خواتین نے سکواش ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

پشاور لائیو: پشاور۔ نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا خواتین نے سکواش ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا دو ہزار پچیس کے چوتھے روز سکواش کے سنسنی خیز مقابلے پاک فضائیہ جہانگیر خان سکواش حال میں اختتام پذیر ہوئے۔ مردوں اور خواتین کی ٹیم چیمپئن شپ مکمل ہو گئی، جہاں پاک فوج نے دونوں ٹیموں کے اعزاز اپنے نام کیے۔ خیبر پختونخوا کی خواتین ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین ٹیم کے فائنل میں پاک فوج نے خیبر پختونخوا کو دو ایک سے شکست دی۔ پاک فوج کی زینب نے علیشبہ کو تین صفر سے ہرایا، فائزہ نے سحرش علی کو تین صفر سے مات دی، جبکہ خیبر پختونخوا کی مہنور علی نے ثناء بہادر کو تین صفر سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو واحد کامیابی دلائی۔

مردوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے عبید اللہ نے گلگت بلتستان کے اسماعیل سعید کو تین صفر سے ہرایا۔ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں سحرش علی نے وفاقی دارالحکومت کی عائشہ شاہد کو تین صفر سے شکست دی، جبکہ مہنور علی نے بلوچستان کی سحر ساجدہ کو تین صفر سے مات دی۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago