Categories: Sports

مردان موئے تھائی چیمپئن شپ ، بغداداکلب نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ مردان کے زیر نگرانی مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردان موئے تھائی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردان کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی’

ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر مردان فنانس اینڈ پلاننگ نیک محمد تھے ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈی ایس او مردان جمشید بلوچ اور سیکرٹری موئے تھائی ایسوسی ایشن عقیل احمد تھے’

ایونٹ میں خصوصی طور پر صدر کے پی موئے تھائی ایسوسی ایشن صاحبزادہ الہادی ‘ جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان ‘چیف ریفری جنرل سیکرٹری کک باکسنگ ایسوسی ایشن ولی محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی’ مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر مردان فنانس اینڈ پلاننگ نیک محمد نے ایونٹ کا آغاز باقاعدہ طور پر فیتہ کاٹ کرکیا اور انہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا’ ننھے فائٹرز کو اپنی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ان کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کے لئے پشاور بھجوائیں تا کہ ٹیلنٹ مزید اوپر آئے

‘ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ظاہر شاہ طور و تھے جنہوں نے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنے خطاب میں عیدالفطر کے بعد مردان سپورٹس کمپلیکس میں آل کے پی موئے تھائی چیمپئن شپ منعقد کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ وہ اپنے ذاتی فنڈ سے یہ ایونٹ منعقد کرائیں گے انہوں نے باکسنگ ایرینا میں بھی اپنے فنڈز سے لائٹس کی تنصیب کا بھی اعلان کیا انہوں نے پی کے 52 میں یونین کونسل لیول پر کرکٹ’ والی بال اور فٹبال کے مقابلے بھی منعقد کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ دیگر یونین کونسلوں میں بھی مقابلے کرائے جائیں گے اورکھلاڑیوں کوکٹس اور کھیلوں کے سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے

انہوں نے ڈی ایس او جمشید بلوچ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے مردان سپورٹس کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے چارج سنبھالا ہے مردان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں انہوں نے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago