Categories: Sports

نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا گزشتہ روز ان کا دفتر پہنچنے پر ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا’ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان ‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان،ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ،ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی،ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل،اے ڈی اکائونٹس امجد اقبال ،چیف کوچ شفقت اﷲسمیت دیگر شخصیات نے استقبال کیا

‘ ڈی جی سپورٹس خالد خان نے سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اے ڈی پی کی جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اس کیساتھ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں

‘انہوں نے کہا کہ انڈر21 ویمنز گیمز جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گی اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹریس مس رشیدہ غزنوی کو ہدایات جاری کیں’انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیم کے تحت جاری پراجیکٹس فنڈز کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ‘انہوں نے کہا کہ جدید ترین کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیحات میں سرفہرست ہے ‘ضم شدہ اضلاع سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر اڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ تمام وینیوز پر تمام کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی اولین ترجیحات میں کھیل ‘کھلاڑی اور ان کو سہولتوں کی فراہمی شامل ہیںانہوں نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں تمام ترتوجہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبودکو یقینی بنانے پر مرکوز رکھیں’انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے یونین کونسل کی سطح پر صوبہ بھر کیلئے تین ہزار ملین اور ضم اضلاع کے لئے ایک ہزار ملین روپے مختص کئے ہیں جس سے کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago