Categories: Sports

آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، انٹر نیشنل کوچ معین الدین شاہ ،کوچز عمران حیدر ، رومان گل ، اعجاز احمد ، سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دوروزہ آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس کے انڈر8 فائنل ایم وقاص نے سالار خان کو چھ تین چھ چار سے شکست دی ، انڈر10 فائنل میں ذوہیب امجد نے ایم شایان آفریدی کو تین چھ ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی ، انڈر14 فائنل میں حمزہ رومان نے شاہ سوار کو چار چھ ، چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ٹائٹل پنے نام کرلی ، انڈر18 ڈبل فائنل میں کاشان عمر حسام خان نے حمزا رومان حامد اسرار کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلی ۔چیمپئن شپ کا افتتاح گزشتہ روز ڈی آئی جی سلیم مروت صدر ٹینس ایسوسی ایشن نے کیا چیمپئن شپ میں انڈر 10 کے 32 انڈر 14 کے 32 انڈر 18 کے سولہ ، ڈبل اور انڈر 8 کے آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چھبیس اگست سے شرو ع ہونیوالی اس چیمپئن شپ میں قومی سطح کے کھلاڑیوں میں کاشان عمر ، حامد اسرار ، شاہ سوار، عزیر خلیلنے حصہ لیا۔..

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago