Categories: Sports

کبوتر ریس پیر آفریدی کے کبوتر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

معاون خصوصی برائے خوراک فضل الہٰی‘سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک‘سیاسی و سماجی شخصیت ملک طارق اعوان نے انعامات تقسیم کئے
پیر آفریدی کے کبوتر نے 9 گھنٹے 35 منٹ میں 600 جی پی ایس کا فاصلہ پشاور سے رحیم یار خان طے کر کے ٹرافی حاصل کی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور ہیومنگ پیجن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کبوتر ریس جیتنے والے کبوتروں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر معاون خصوصی برائے خوراک فضل الہٰی‘سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک‘سیاسی و سماجی شخصیت ملک طارق اعوان‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ‘ارشاد خان‘صدر کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن عاصم شیراز‘ڈائریکٹر عالمزیب خان‘ سید عادل شاہ اور شکیل خان سمیت دیگر شخصیات نے انعامات تقسیم کئے‘ ان کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق الرحمان‘ صدر ذیشان عالم اور تنظیم کے دیگر عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے

‘ پیر آفریدی کے کبوتر نے 9 گھنٹے 35 منٹ میں 600 جی پی ایس کا فاصلہ پشاور سے رحیم یار خان طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی پیر آفریدی کو ٹرافی سے نوازا گیا‘ چیمپئن آف دی ائر رفیق خان اور خالد رفیع قرار پائے‘ نتائج کے مطابق 100 جی پی ایس ریس میں جیتنے والے کبوتروں کے مالکان میں ذیشان اورکزئی نے پہلی‘عمران عزیز نے دوسری‘ نذیر نے تیسری‘ خالد رفیع نے چوتھی اور پرویز خان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی‘160 جی پی ایس ریس میں عمیر فیصل نے پہلی‘ عثمان خان نے دوسری‘ ذیشان اورکزئی نے تیسر‘ صادق نے چوتھی جبکہ جمیل اور رفیق نے پانچویں پوزیشن حاصل کی‘240 جی پی ایس ریس میں رحمان خان نے پہلی‘ خالد رفیع نے دوسری‘ جمیل نے تیسری‘ طاہر خان نے چوتھی جبکہ سعید صافی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی‘ 365 جی پی ایس ریس میں حسین فاروق نے پہلی‘ خالد رفیع نے دوسری‘ عمران عزیز نے تیسری‘ سکندر نے چوتھی جبکہ فرحان محسود نے پانچویں پوزیشن حاصل کی‘ 500 جی پی ایس ریس میں جن کبوتروں کے مالکان نے پوزیشن حاصل کی ان میں سکندر خان نے پہلی‘ جمیل اور رفیق نے دوسری‘ سعید صافی نے تیسری‘میاں فہد شاہ نے چوتھی جبکہ بلال حیات نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی‘ فائنل 650 جی پی ایس ریس میں جن کبوتروں کے مالکان نے پوزیشنیں حاصل کیں ان میں پیر آفریدی نے پہلی‘ فرحان محسود نے دوسری‘رحمان خان نے تیسری‘ جمیل اور رفیق نے چوتھی جبکہ خالد رفیع نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے خوراک فضل الہیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسنگ پیجن ایسوسی ایشن اہم کردار ادا کررہی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں نوجوانوں کو مثبت تفریح کی جانب لے جایا جارہا ہے کبوتروں کو ٹریننگ دینا اور کامیابی کیساتھ ریسز کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پیجن ایسوسی ایشن کیساتھ ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ انہیں سہولتیں فراہم کریں اور آئندہ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا‘

ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق الرحمان نے کہا کہ کبوتر امن کی نشانی ہے پہلے جنگوں میں استعمال ہوتے رہے اس کیساتھ اسے اب بھی اسے بطور جاسوس استعمال کیاجاتا ہے ہم ریسز باقاعدگی کیساتھ کرواتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ریسز والے کبوتر خصوصی ہوتے ہیں جو یورپئین ہوتے ہیں اور انہیں خاص ٹریننگ دی جاتی ہے۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago