Categories: History

لاہور: رنجیت سنگھ کا مجسمہ پاش پاش کرنے پر نوجوان گرفتار، وجہ یہاں جانئیے

آج صبح لاہور میں ایک نوجوان نے شاہی قلعے میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ اس نے پہلے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بعد ازاں مجسمے کا ایک بازو توڑا اور پھر زور سے دھکے مار کر اسے نیچے گرا ڈالا جس کے نتیجے میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ پاش پاش ہو گیا۔ نوجوان مجسمہ توڑتے وقت مذہبی نعرے بھی لگا رہا تھا۔موقع پر موجود قلعے کے ملازمین نے نوجوان کو قابو کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا نام رضوان ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے ہے۔

یہ مجسمے کو نقصان پہنچانے کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ دسمبر 2020 میں لاہور کے ایک نوجوان محمد ظہیر نے اس مجسمے کی ایک بازو توڑ ڈالی تھی۔ ظہیر کے بقول رنجیت سنگھ ایک ظالم حکمران تھا جس نے مسلمانوں پر بے تحاشا ظلم کیے تھے۔ اس سے پہلے اگست 2020 میں بھی دو نوجوانوں نے اس مجسمے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جس پر کچھ عرصے کے لیے کپڑے کی مدد سے اسے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

فائبر اور کانسی سے تیار کیا گیا رنجیت سنگھ کا یہ مجسمہ برطانیہ میں سکھ ورثے کے ڈائریکٹر بوبی سنگھ بنسال نے والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کے تعاون سے 27 جون 2019 کو سکھ مہاراجہ کی 180 ویں برسی کے موقع پر نصب کیا تھا جس میں وہ تیر کمان تھامے اپنے پسندیدہ گھوڑے پر سوار ہیں۔ یہ مجسمہ شاہی قلعے میں مائی جنداں کی حویلی کے باہر نصب کیا گیا تھا جس کی بالائی منزل پر آج کل سکھ گیلری اور نچلی منزل میں میوزیم قائم ہے۔ یہ حویلی رنجیت سنگھ نے اپنی سب سے چھوٹی اور چہیتی بیوی مائی جنداں یا مہارانی جنداں کے لیے تعمیر کروائی تھی۔ مہارانی جنداں اپنے بیٹے دلیپ سنگھ کی تخت نشینی تک خود بھی کچھ عرصہ سلطنت چلاتی رہیں۔

یاد رہے کہ رنجیت سنگھ برصغیر میں سکھ سلطنت کے بانی تھے جو پنجاب سے لے کر کشمیر اور پشاور تک پھیلی ہوئی تھی ، حتیٰ کہ افغانستان کے کچھ علاقے بھی اس سلطنت میں شامل تھے۔ رنجیت سنگھ نے 1799 میں لاہور پر قبضہ کر کے اسے اپنا پایہ تخت بنایا اور اگلے چالیس سال تک نہایت طمطراق کے ساتھ حکومت کی. مہاراجہ رنجیت سنگھ نے 1839 میں وفات پائی اور اگلے دس برسوں میں اس کی چھوڑی ہوئی سلطنت اس قدر کمزور ہو گئی کہ 1849 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے سکھ سلطنت کا خاتمہ کرتے ہوئے آخری نو عمر سکھ مہاراجہ دلیپ سنگھ کو گرفتار کر کے لندن بھجوا دیا اور اس کی ماں مہارانی جنداں کو ملک بدر کر دیا۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago