Categories: Sports

ضم اضلاع سپورٹس فیسٹیول اتھلیٹکس میں کئی میڈلز کا فیصلہ ہوگیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتما م جاری ضم اضلاع سپورٹس فیسٹیول اتھلیٹکس ایونٹ میں کئی میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔100 میٹر دوڑ میں خیبر کے ساحر احمد نے پہلی، لکی مروت کے حیدر نے دوسری، خیبر کے شکیل نے تیسری، 400 دوڑکے فائنل میں خیبر کے ساحر احمد نے پہلی، کرم کے اسلم نے دوسری اور باجوڑ کے نوید نے تیسری، لانگ جمپ میں خیبر کے عبدالعارف نے پہلی، باجوڑ کے عمر نے دوسری اور باجوڑ ہی کے الیاس نے تیسری، 800 میٹر دوڑکے فائنل میں خیبر کے طارق نے پہلی، باجوڑ کے الیاس نے دوسری اور باجوڑ ہی کے اسحاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1500 میٹر دوڑ میں باجوڑ کے الیاس نے گولڈ، خیبر کے طارق نے سلور اور کرم کے قاسم نے برونز، شاٹ پٹ میں خیبر کے عارف نے گولڈ، جنوبی وزیرستان کے اللہ حسین نے سلور اورباجوڑ کے عزیز نے برونزمیڈلز جیتے۔

ڈسکس تھرو میں جنوبی وزیرستان کے اللہ حسین نے پہلی، خیبر کے عارف نے دوسری اور خیبر کے عمران نے تیسری، جیولن تھرو میں خیبر کے عدنان سمیع نے پہلی، باجوڑ کے عرفان نے دوسری اور خیبر کے عارف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago